بیٹے شادی کے بعد والدین اور ازدواجی زندگی میں توازن کیوں نہیں رکھ پاتے؟ ندا یاسر کی گفتگو

بیٹے شادی کے بعد والدین اور ازدواجی زندگی میں توازن کیوں نہیں رکھ پاتے؟ ندا یاسر کی گفتگو

 ٹی وی میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے حال ہی میں ایک مدرز ڈے اسپیشل پروگرام میں شادی کے بعد بیٹوں کے رویے میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ایک کالر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سی مائیں اس احساس سے گزرتی ہیں کہ شادی کے بعد ان کے بیٹے بدل جاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک عام گھریلو مسئلہ ہے جس پر اکثر خاندان کھل کر بات نہیں کرتے۔ندا یاسر نے کہا کہ شادی کے بعد مرد کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین اور اپنی ازدواجی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھے، لیکن اکثر لوگ اس توازن کو برقرار رکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گھریلو رشتوں میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مسائل کا حل بہتر سمجھ بوجھ، برداشت اور وقت کی تقسیم میں توازن پیدا کرنے سے ممکن ہے، تاکہ کسی بھی رشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ ندا یاسر اپنے مارننگ شوز میں سماجی اور گھریلو موضوعات پر گفتگو کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، اور ان کے بیانات پر عوامی ردعمل بھی سامنے آتا رہتا ہے۔