پیکا ایکٹ: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات کا اندراج

پیکا ایکٹ: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات کا اندراج

لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں اہم سیاسی و سرکاری شخصیات کے خلاف نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپلوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد پھیلانے والے افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ ان ملزمان کا مقصد معاشرتی انتشار پیدا کرنا اور قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان افراد کے خلاف مضبوط چالان تیار کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔