ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت 30 مارچ کو ہوگی

ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت 30 مارچ کو ہوگی

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق، پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 30 مارچ کو ہائی کورٹ میں ہوگی۔

عدالت نے پہلے ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور انہیں جواب جمع کروانے کی مہلت بھی دی گئی ہے۔درخواستوں پر جسٹس انوار حسین کی سربراہی میں سماعت ہوگی، جہاں صحافی رانا محمد عظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا ہے۔کیس میں وفاقی حکومت کو بذریعہ کابینہ ڈویژن جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔