چاند 2 دن کا" بیان؛ شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

چاند 2 دن کا

بنوں میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر ایک شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، شہری نے فیس بک پر دعویٰ کیا کہ "چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا" اور اس بیان میں علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔یہ مقدمہ آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر علما کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور رمضان المبارک کے چاند سے متعلق گمراہ کن دعویٰ کیا۔واضح رہے کہ پیکا ایکٹ (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کے تحت آن لائن نفرت انگیز مواد اور گمراہ کن معلومات پھیلانے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔