سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کا الزام

سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کا الزام

معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 سلمان احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ڈیفنس اے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پہلے ٹویٹر) پر 265.4 ہزار فالوورز ہیں، اور انہوں نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جس سے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی، جو کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔ پولیس نے اس معاملے میں مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔