کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایک گروپ نے او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ) کھلوائی جبکہ دوسرے گروپ نے اس کو بند کر دیا۔ اس دوران دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔اسپتال حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے (ینگ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن) کا ایک گروپ احتجاج کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔حکام نے مزید کہا کہ او پی ڈیز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس نے اپنے ساتھ لے لیا ہے تاکہ مزید صورتحال کی نگرانی کی جا سکے۔