یہ واقعہ لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پیش آیا، جہاں دو فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر کے فائرنگ تک جا پہنچا۔
پولیس کے مطابق فریقِ اول نے فریقِ دوم پر حملہ کیا، جس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے میں دو افراد امتیاز اور عبداللہ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یہ کارروائی پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق چار ملزمان غلام مرتضیٰ، سلمان، اکبر اور حماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کو ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مکمل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔