ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جھگڑا ڈوگر مارکیٹ میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں عنصر، عدنان، شہزاد، نیاز، دانش، اعظم اور عدنان بشیر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔