شام سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لبنان کے وزیرِ اعظم سے بات چیت، وزیرِ اعظم شہباز شریف

شام سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لبنان کے وزیرِ اعظم سے بات چیت، وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے انہوں نے لبنان کے وزیرِ اعظم سے رابطہ کیا۔

 انہوں نے وزارت خارجہ اور سفارتخانے کو اس عمل میں فعال رہنے کی ہدایات دیں۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ لبنان کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امدادی سامان کی فراہمی کے لیے پاکستان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنانی وزیرِ اعظم سے بات ہو چکی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی سفیر کو مزید ہدایات دے دی گئی ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے اور آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو مثال کے طور پر پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔