سرجیون اوری نالہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا
سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں جعلی مقابلے میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سرجیون اوری نالہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔