مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری،ایک اور کشمیری نوجوان شہید

 نوجوان کو فوجیوں نے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا
 جموں(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔