مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کردیا

سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ‘  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 سالہ کشمیری نوجوان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں گرفتار کرکے گولیاں ماریں اور لاش نالے میں پھینک دی۔