ضلع سوپور میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا
سرینگر(آ ئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں بھارتی فوج کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے 2 روز سے محاصرہ جاری ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔تاحال قابض بھارتی فوج نے ضلع سوپور کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی