مسلح مجاہدین اب بھی دشوار گزار جنگلاتی علاقے کے پہاڑی دروں میں چھپے ہیں:بھارتی فوج
سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کو شہید کردیا۔مسلح جھڑپوں اور مجاہدین کو تلاش کرنے کے لیے وسیع پیمانے کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے کیونکہ فوج کا دعوی ہے کہ مزید دو مسلح مجاہدین اب بھی دشوار گذار جنگلاتی علاقے کے پہاڑی دروں میں چھپے ہیں۔فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کا یہ مشترکہ آپریشن جنوری میں شروع کیا گیا تھا