داخلوں کے اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا،آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا اصل چیلنج
لاہور (آئی این پی )پنجاب سرکاری سکولوں میں داخلوں کے اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا،لاہور کے ایلیمنٹری سکولز ہیڈ ٹیچرز کی کارکردگی بارے اجلاس طلب کر لیا گیا۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خز انہ گیٹ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک امتیاز احمد اعوان نے کی، اجلاس میں سکول سربراہان کو داخلوں کا اہداف گرمی کی چھٹیوں سے قبل پورا کرنے کا حکم دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک امتیاز اعوان نے سکول سربراہان کوحکم جاری کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی ای او کینٹ ناصر محمود ڈوگر ،محمد وسیم بٹ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈی ای ملک امتیاز احمد کے مطابق آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا اصل چیلنج ہے، اس موقع پر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چرڑ آصف گوہرکوبہترین کام پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔