چھ اداروں کے سربراہوں کو فنڈز کی تفصیلات پیش کرنیکا حکم

 منظوری  ہونے کے باوجود شروع نہ ہونے والے منصوبے پر باز پرس ہو گی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے رواں مالی سال کا حساب مانگ لیا گیا۔محکمہ ہائوسنگ نے تفصیلات مانگ لیں، محکمہ ہائوسنگ نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ،ہارٹی کلچر اتھارٹیز اور سینی ٹیشن ایجنسیوں کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ،جی ڈی اے کو فنڈز کا حساب دینے کے لیے تفصیلات مانگ لیں، پی ایچ اے لاہور اور گوجرانوالہ کے ڈی جی، ایم ڈی واسا لاہور اور گوجرانوالہ سے تفصیلات طلب کر لی گئیں، محکمہ ہائوسنگ نے چھ اداروں کے سربراہوں کو ذاتی حیثیت میں فنڈز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹو اپروول ہونے کے باوجود شروع نہ ہونے والے منصوبہ پر باز پرس کی جائے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25  پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کی گئی، پنجاب کے بجٹ میں غیر منظور شدہ سکیموں کو متعلقہ فورم سے منظور کرانے میں مبینہ کوتاہی پر باز پرس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کوئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی وضع کردہ ڈیڈ لائن پر منصوبے منظور نہ کرا سکی۔حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو طلب کیا گیا، اجلاس میں اب تک شروع ہونے والی نئی سکیموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔