خانیوال پہلے،حافظ آباد دوسرے اور ننکانہ صاحب تیسرے نمبر پر ہے
لاہور کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 33 ہزار بچے سکول لانا ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور داخلوں کا اہداف پورا کرنے میں پنجاب میں 30 ویں نمبر پرہے۔ محکمہ سکول کی دستاویزات کے مطابق داخلوں کے اہداف حاصل کرنے میں 40 اضلاع میں لاہور کا 30واں نمبر ہے۔خانیوال پہلے،حافظ آباد دوسرے اور ننکانہ صاحب تیسرے نمبر پر ہے،لاہور کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 33 ہزار بچے سکول لانا ہونگے،داخلہ مہم میں اضلاع کی رینکنگ میں راجن پور سب سے آخر میں36 ویں نمبر ہے۔