اساتذہ غیرحاضر، سکول سربراہوں سے جواب طلب

بہترین تعلیمی ماحول والے اداروں کے سربراہوں کیلئے تعریفی لیٹرز جاری 
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ نعیم عباس رانا کے حکم پر تعلیمی افسروں نے جزا وسزکے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے متعدداساتذہ کی غیر حاضری کی بنا پر سکول سربراہوں سے جواب طلب کرلیا، جبکہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ پر کئی اداروں کے سربراہوں کو تعریفی لیٹرز جاری کر دیئے ، سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں اسمبلی کے دوران بچوں کو سچ بولنے کی طرف راغب کرنے کے لیے انہیں سچائی کے فائدوں پر مشتمل کہانیاں سنائی جائیں اور ملی نغموں کے ذریعے جذبہ حب الو طنی کو فروغ دیا جائے،سی ای او ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ا?فیسر(سیکنڈری) شیخوپورہ نے گورنمنٹ ہائی سکول رفیق ا?باد نارنگ منڈی، نواں کوٹ اور بھکھی کا دورہ کیا ،جہاں تمام عملہ کی حاضری اور بہترین تعلیمی ماحول پر ادارہ کے سربراہوں کے لیے تعریفی لیٹرز جاری کئے ، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ کلساں، منڈیالی، کھاریاں والا کے دورہ کے دوران متعدد اساتذہ کی غیر حاضری پران اداروں کے سربراہان کو جواب طلبی کے لیٹر جاری کر دئیے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو ا?فیسر ایجوکیشن شیخوپورہ نعیم عباس رانا نے کہا کہ تعلیمی سیشن کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔