لاہور بورڈ کی دی گئی ہدایات پر سکولوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کرلئے
لاہور( کرائم رپورٹر)سکول سربراہوں نے عملی امتحان کیلئے 20 کمپیوٹر فراہم کرنے سے انکارکر دیا۔ لاہور ڈویڑن کے کسی بھی سکول میں 20 کمپیوٹر نہیں ہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے امتحانی سنٹرز بنانے کا معاملہ التوا میں پڑنے کا خدشہ ہے۔لاہور بورڈ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سکولوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کرلئے،بورڈ نے فی سکول 20 کمپیوٹر کی شرط رکھی ہے۔ ہائی سکولوں میں زیادہ
سے زیادہ4کمپیوٹر ہیں۔