نواز شریف کا آج واپس آنے کا فیصلہ شہبازشریف کو کل جاتی امراء بلالیا

 مسلم لیگ ن کے قائد نے شہباز شریف کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے بلایا ہے‘نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف  نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق   سابق وزیر اعظم  اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف آج پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ  نوازشریف نے ہنگامی طورپر  وزیر اعظم شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی امرابھی بلا لیا۔ذرائع کے مطابق  نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔