چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسی کی جانب سے بھیجے گئے3 ریسرچرز کو واپس بلالیا

 اسلام آباد (آئی ا ین پی )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے 28 جولائی کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے لاہو ہائی کورٹ بھیجے گئے 3 ریسرچرز کو واپس بلالیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے 3 ریسچرز کو لاہور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیا تھا جو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے تینوں ریسچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا۔ریسچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں