پولیس کو ہارٹ اٹیک کا شبہ، ناصر عنایت کی لاش کرسی پر ملی، تحقیقات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) جاتی امراء میں تعینات سیکرٹریٹ ملازم اور ٹیلی فون آپریٹر ناصر عنایت پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناصر عنایت کو دفتر میں اپنی کرسی پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ ہے کہ متوفی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم مکمل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے تمام ممکنہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔