ٹیرف دھمکیاں،کولمبیا نے امریکہسے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

بوگوٹا(آئی این پی )کولمبیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات اور ٹیرف دھمکیوں پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا،کولمبیا نے امریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  کولمبیا نے اپنے سفیر ڈینیئل گارسیاپینا کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔کولمبیا   کا کہنا ہے کہ  یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی تمام مالی امداد بھی بند کر دے گا