جاتی امراء میں نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تیاریاں جاری

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاتی امراء میں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پوتے کی شادی میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24دسمبر سے شروع ہوں گی۔زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبرکو ہو گی۔ ان کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے، جاتی امراء  میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی امراء میں ہی منعقد کی جائے گی۔