امریکی کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر اور معدنیات میں سرمایہ کاری کریں:وزیر خزانہ

حکومت امریکہ سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے، ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا
 بجٹ میں توازن قائم رکھتے ہوئے عوامی فلاح اور ترقیاتی اخراجات کے لئے گنجائش پیدا کرنا ضروری ہے 
  واشنگٹن(آئی این پی )وزیر خزانہ  سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کیلئے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ حکومت امریکہ سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے، پاکستان نے اب "سکور بورڈ پر کچھ رنز بنا لیے ہیں" لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا ۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ/آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات ہوئی۔محمد اورنگزیب نے ملاقات میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری پر شکریہ ادا کیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کئے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا