پرتگال کی کمپنیاں پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کریں مریم نواز

 کاروباری تعلقات بہتر بنانے کیلئے  بزنس فورم قائم کرنے کی تجویز‘  پاکستان اور پرتگال کے درمیان  دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش ہے:وزیراعلی
پاکستانی تاجروں کوپرتگال میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کریں گے:پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز کی  وزیراعلی سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ددنوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان پرتگ بزنس فورم قائم کرنے کی تجویزپیش کی گئی ۔مریم نوازنے کہا   پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ پرتگال کے سفیر نے کہا کہ  پاکستانی تاجروں کوپرتگال میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتگال کے سفیر کی لاہورتشریف آوری پرشکریہ ادا کیا۔پرتگالی سفیر پالو ڈومینگوز نے پاکستان خصوصاً لاہورکے پکوان اوراہل لاہورکی مہمان نوازی کو سراہا۔ ددنوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان پرتگ بزنس فورم قائم کرنے کی تجویزدی گئی ۔مریم نوازنے کہا   پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔  پرتگال کے سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کے معترف ہوں۔  پاکستانی تاجروں کوپرتگال میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کریں گے۔