زہریلے کیمیکل والے پانی میں گرنے والے سانپ کو شہری نے سی پی آر دے کر بچا لیا، ویڈیو وائرل

زہریلے کیمیکل والے پانی میں گرنے والے سانپ کو شہری نے سی پی آر دے کر بچا لیا، ویڈیو وائرل

واپی: بھارت کی ریاست گجرات کے شہر واپی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر کیمیکل ملے پانی میں گر کر بے ہوش ہونے والے سانپ کو سی پی آر اور مصنوعی سانس دینے کی کوشش کے ذریعے بچا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانپ مبینہ طور پر کیمیکل ملے پانی میں گرنے کے بعد بے حس و حرکت ہوگیا تھا۔ موقع پر موجود ایک شخص نے سانپ کی حالت دیکھ کر اسے چھوڑنے کے بجائے اسے پانی سے باہر نکالا اور اس کی جان بچانے کی کوشش شروع کردی۔شخص نے سانپ کو ہوش میں لانے کے لیے مسلسل کوشش کی اور اسے منہ سے مصنوعی سانس دینے کی کوشش بھی کی۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد سانپ میں حرکت کے آثار ظاہر ہوئے اور وہ دوبارہ حرکت کرنے لگا۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں شہری کو بے ہوش سانپ کی جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ سانپ میں حرکت پیدا ہونے کے مناظر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شہری کی جانب سے سانپ کو بچانے کی کوشش پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور واقعے کی ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے۔