دو سروں والا نایاب سانپ زندہ حالت میں برآمد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دو سروں والا نایاب سانپ زندہ حالت میں برآمد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ریاست گجرات میں ریسکیو اہلکاروں نے دو سروں والا نایاب سانپ زندہ حالت میں برآمد کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق تقریباً 6 انچ لمبا یہ غیر معمولی سانپ گجرات کے ضلع داہود کے گاؤں آگسوانی سے ملا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سانپ زہریلا نہیں اور اس کے دونوں سر الگ الگ حرکت اور ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سانپ میں ’بائی سیفلی‘ نامی نایاب کیفیت پائی جاتی ہے، جس میں ایک ہی جسم پر دو سر بن جاتے ہیں۔مقامی وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے محکمہ جنگلات کی مدد سے سانپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گجرات میں زندہ دو سروں والے سانپ کی یہ پہلی دستاویزی ریسکیو سمجھی جا رہی ہے، جبکہ بھارت میں اس نوعیت کے صرف چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔