اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی ایک کیمیکل فیکٹری شدید نقصان پہنچنے کے بعد تباہ ہو گئی، جس سے زہریلے مواد کے اخراج کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
قریبی آبادی کو فوری طور پر گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی کیمیکل فیکٹری میں میزائل حملے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اسرائیلی میڈیا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ پلانٹ میں خطرناک کیمیکلز موجود ہیں۔اس سے قبل، بحرین میں المونیم فیکٹری البا پر ایرانی حملے میں دو کارکن معمولی زخمی ہوئے تھے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوجی اور خلائی صنعت سے منسلک صنعتی کمپلیکسز کو نشانہ بنایا، جس کا مقصد ایرانی صنعتی انفراسٹرکچر پر حملوں کے جوابی اقدامات کے طور پر بیان کیا گیا۔یہ حملے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور صنعتی مراکز کو ہدف بنانے کے سلسلے میں پیش آئے ہیں، اور اس کے اثرات بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔