لیہ: کشتی پل کے ستون سے ٹکرا گئی، دریائے سندھ میں گرنے والے 4 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا

لیہ: کشتی پل کے ستون سے ٹکرا گئی، دریائے سندھ میں گرنے والے 4 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا

لیہ کے علاقے تونسہ پل کے قریب موضع دلو نشیب میں ایک کشتی پل کے ستون سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار افراد دریائے سندھ میں جا گرے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کشتی کے پل کے پلر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں گرنے والے چاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔