لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 28 مقدمات میں تفتیش کی تبدیلی سے متعلق درخواستوں پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران افسران نے مقدمات کے دونوں فریقین کا مو قف سنا اور شواہد و ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے۔ امانت میں خیانت کے مقدمات میں مدعی غلام رسول اور کرن وصی، جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ماجد حسین اور عقیل عباس تفتیش کی تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔ اسی طرح چوری کے مقدمات میں مدعیہ شاہدہ پروین اور محمد افضل، جبکہ اغوا کے مقدمات میں بشیراں بی بی اور قربان علی نے تفتیش کی تبدیلی کی درخواستیں پیش کیں۔