سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس، تبدیلی تفتیش کے14مقدمات پر غور

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہواایس پی انویسٹی گیشن احمد شاہ نواز،ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ اور دیگر افسران کی شرکت۔ترجمان پولیس کے مطابق سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے14مقدمات زیر بحث آئے،تفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہیتبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے