تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس، 36 مقدمات زیرِ بحث

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت اجلاس، میرٹ پر انصاف کی ہدایت
 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 36 مقدمات زیرِ بحث آئے۔ افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش کے احکامات جاری کیے۔ متعدد افسران کو اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنے پر وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری ہوئے۔ ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، خواتین و بچوں کے مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔ شہری کسی بھی وقت اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں