تبدیلی تفتیش کے 14 مقدمات پر سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس

ڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پر ڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت اسٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ایس پی انویسٹی گیشن فدا حسین، ڈی ایس پی میاں احسان اللہ، ڈی ایس پی فنگر پرنٹ عمران حیدر تھیم، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے 14 مقدمات زیر بحث آئے۔ تفتیشی افسران، مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیا۔ مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔