ناقص تفتیش پر افسروں کو شوکاز نوٹس ،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: ڈی آئی جی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ منعقد ہوا۔ بورڈ میں 10 مقدمات پر غور کیا گیا جن میں چیک ڈس آنر، چوری اور دھوکہ دہی شامل تھے۔ افسران نے تفتیشی افسران اور فریقین کے موقف سنا اور احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی نے ناقص تفتیش پر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور کہا کہ میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ کا مقصد شہریوں کو شفاف اور بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔