لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے مختلف اہم سکیورٹی پوائنٹس اور گاردات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر گاردات محمد عمران سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز نے مختلف گاردات کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی محمد خالد سعید نے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور الرٹ ہو کر انجام دیں۔