جرمن سفیر کا پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ای پاسپورٹس اور جدید سکیورٹی نظام کو سراہا

  پاکستانی پاسپورٹ میں عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ،  مصطفی جمال قاضی 
اسلام آباد ( آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ  پاکستانی پاسپورٹ میں عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، جس کے باعث عالمی رینکنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِینا لیپل نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا اور دیگر سفارت کاروں کا ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جرمن سفیر کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کو محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی، اصلاحات اور جدید سہولیات پر  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وفد کو پاسپو رٹس کے جدید سکیورٹی فیچرز، معیاری سروس ڈیلیوری، ڈیجٹلائزیشن کے اقدامات اور سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپانس اینالیٹکس (شکرا) سسٹم کے حوالے سے خصوصی آگاہی فراہم کی گئی۔ وفد نے ایپاسپورٹس، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا بھی  دورہ کیا