ایس پی ہیڈکوارٹرز کا سیشن کورٹ بخشی خانہ، سکیورٹی گاردات کا دورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے سیشن کورٹ، بخشی خانہ اور مختلف گاردات کا دورہ کیا اور عدالتوں، بخشی خانے اور سکیورٹی گاردات کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔