خالد سعید کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور فرائض میں مکمل چوکس رہنے کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے اہم سکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی شہزاد اصغر ورک اور ریزرو انسپکٹر گاردات محمد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی محمد خالد سعید نے مختلف گاردات کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران مکمل چوکس رہیں۔