اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سکیورٹی انتظامات اور نصب کیمروں کا تفصیلی معائنہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے اہم سکیورٹی پوائنٹس اور مختلف گاردات کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر گاردات محمد عمران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد خالد سعید نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور نصب کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔