گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ لٹن روڈ اور سول لائنز پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پولیس ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محسن، فیض رسول اور حسن شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔