لٹن روڈ پولیس نے گٹکا فروش دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق شام نگر روڈ پر موجود بٹ پان شاپ سے گٹکا برآمد کرلیا گیالٹن روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 10 لٹر مائع حالت میں گٹکا برآمد کیا گیاملزم بلاول اور ملزم منظور پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں