سول لائن ڈویژن پولیس نے 8 منشیات فروش گرفتار کر لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائن ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 منشیات فروش گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی سِول لائنز کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ریس کورس، اولڈ انار کلی اور گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے 8 ملزمان خرّم، آشر، قطب الدین، حارث، حبیب، سہیل، ساجد اور سمیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر
 2560 گرام چرس اور 1820 گرام آئس برامد کر کے مقدمات درج کر لیے