لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نیتھانہ ویمن اور لٹن روڈ کااچانک وزٹ کیاایس پی سول لائنز نے تھانہ ویمن اور لٹن روڈ کے ریکارڈ اہلکاران اور افسران کی حاضری کو چیک کیاترجمان پولیس کے مطابق محرران تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت کی، ایس پی سول لائنز نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بات چیت کی۔حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیاتھانہ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں فرنٹ ڈیسک و انٹری رجسٹر کو چیک کیا اور سنتری ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایات دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گیفرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کارروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں، عوام الناس کے ساتھ تحمل مزاجی اور احترام سے پیش آئیں تھانہ جات میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے،