ملزم اوکاڑہ میں خاتون کے اغوا، زیادتی کے مقدمے میں5سال سے مطلوب تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شاہد کے خلاف اوکاڑہ میں خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج ہے، جبکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے پانچ سال سے روپوش تھا۔ ڈولفن پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ اغوا اور جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں، خواتین کی عزت و تحفظ ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر خاموشی نہیں، ہر شکایت پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے۔