ڈولفن سکواڈ نے اغوا و زیادتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

ای پولیس ایپ کی مدد سے مطلوب اے کیٹگری ملزم گرفت میں آگیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق موبائلز اسکواڈ ناکہ گلویرہ نے چیکنگ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔ ای پولیس ایپ کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم وقاص اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا، جو گزشتہ ایک سال سے تھانہ کاہنہ پولیس کو اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کاہنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ موبائلز اسکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے سینکڑوں اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں۔