لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو نواب ٹا ئون، شفیق آباد اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے مشکوک حرکات پر حراست میں لیا گیاای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ پر معلوم ہوا کہ گرفتار افراد مختلف تھانوں میں چوری کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد، عمران، نزیر اور دا ئود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن فیصل آباد لاہور کے نواب ٹا ئون اور قلعہ گجر سنگھ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن محمد خان نے کہا ہے کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔