زیادتی ،خواتین، بچوں پر تشدد ،4 ملزم گرفتار

 کینٹ ڈویڑن پولیس کی کارروائیاں ملزموں سے تفتیش جاری
 لاہور(کرائم رپورٹر) کینٹ ڈویڑن پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شوہر سمیت تین ملزمان احسن شاہ، افضل اور عرفان کو گرفتار کیا۔ دوسری کارروائی میں فیکٹری ایریا پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں دکاندار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔