کراچی(آئی این پی )کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد اور اغوا کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا نور حرا کا کہنا ہے کہ 13 اپریل کو اورنگی ٹائو ن میں فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر اغوا کیا گیا، ملزمان نے زیادتی کی اور پھر صدرکے علاقے میں چھوڑ گئے۔نور حرا کے مطابق تشدد سے آنکھ اور جسم پر گہرے زخم آئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔طارق الہی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں متعدد ملزمان کے نام شامل ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔