مبشر ودیگرملزم مناواں کے علاقے سے زیورات، نقدی ودیگر سامان لے گئے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہائوس رابری میں ملوث سہولت کار خاتون سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ مناواں کے علاقے سے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکرگھر سے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ ملزموں کی شناخت آصف، مبشر، مقصود اور عباس کے نام سے ہوئی۔ ملزموں سے سامان برآمد کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ مناواں میں درج ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جرائم کو مزید کم ترین سطح پر لانے کیلئے مئوثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، ڈکیتی اور ہائوس رابری میں ملوث گینگز کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، منظم جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔